پنجاب

پولیس مقابلے میں ہلاک نوجوان کی ماں نے چیف جسٹس کی گاڑی روک لی

لاہور: چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے گاڑی روکنے والی خاتون کی فریاد سن لی ۔ایکسپریس نیوزکے مطابق چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار لاہور رجسٹری کے باہرگاڑی میں بیٹھے گزررہے تھے کہ سائل خاتون نے ان کی گاڑی روکنے کی کوشش کی۔ چیف جسٹس اور جسٹس اعجازالحسن نے خاتون کودہائی دیتے ہوئے دیکھا تو گاڑی رکوائی اور خود باہر آئے۔چیف جسٹس نے گاڑی سے اترکرسائل خاتون صغراں بی بی کی فریاد سنی۔ خاتون نے کہا کہ میں صبح سے عدالت کے باہر کھڑی ہوں لیکن آپ سے ملنے کی اجازت نہیں دی جارہی، گوجرانوالہ پولیس نے بیٹے کو مبینہ مقابلے میں ماردیا اورمجھے صرف آپ سے انصاف کی توقع ہے، جس کے بعد چیف جسٹس نے خاتون کو سپریم کورٹ لاہور رجسٹری بلا لیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close