پنجاب

ن لیگ جنوبی پنجاب سے نگران وزیر اعظم لانے کی خواہاں، ایسا نام سامنے آگیا کہ کسی کے وہم وگمان میں بھی نہ تھا

نواز شریف نے نگران وزیراعظم کیلئے پارٹی کی اعلیٰ قیادت سے مشاورت شروع کردی ، نگران وزیراعظم کیلئے (ن) لیگ کی طرف سے مختلف ناموں پر غور شروع کردیا گیا ، (ن) لیگ کسی ایسے امیدوار کو آگے لانا چاہتی ہے جس پر کوئی انگلی نہ اٹھا سکے (ن) لیگ جنوبی پنجاب سے نگران وزیراعظم لانے کی خواہاں ہے ۔ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف نے (ن) لیگ کی طرف سے نگران وزیراعظم کا نام دینے کی غرض سے پارٹی کی اعلیٰ قیادت سے مشاورت شروع کردی آئین کی اٹھارہویں ترمیم کے بعد نگران وزیراعظم کے لئے حکومت وقت اپوزیشن کی مشاورت کے بعد کسی ایک کا نام پر اتفاق رائے قائم کرکے نگران وزیراعظم کا نام فائنل کیا جاتا ہے پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ کے درمیان تعلقات کافی کشیدہ ہیں ماضی قریب میں پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے جب اینٹ سے اینٹ بجانے کی دھمکی دی تھی اس کے بعد نواز شریف آصف زرداری سے ملاقات کرنے سے گریز کرتے رہے.

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close