پنجاب

ساہیوال؛ ٹریفک حادثے میں 6 افراد جاں بحق، خواتین اور بچوں سمیت 37 زخمی

ساہیوال: چونتیس والے پل کے قریب بس اور مزدا میں تصادم سے 6 افراد جاں بحق جب کہ خواتین اور بچوں سمیت 37 زخمی ہو گئے۔

سکھر سے لاہور جانے والی بس مخالف سمت سے آنے والی مزدا سے ٹکرا کر الٹ گئی جس کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق جب کہ خواتین اور بچوں سمیت 37 زخمی ہو گئے۔ امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے زخمیوں کو فوری طور پر ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا جہاں طبی عملے کے مطابق 6 افراد کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

مسافروں کا کہنا ہے کہ حادثہ بس ڈرائیورکی تیز رفتاری کے باعث پیش آیا جب کہ حادثے میں مزدا کا ڈرائیور اور کلینر موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ دوسری جانب پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close