پنجاب

بھارت ظلم سے کشمیریوں کے حق خود ارادیت کو نہیں دباسکتا، آرمی چیف

راولپنڈی: پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ بھارت ظلم و تشدد سے کشمیریوں کی خود ارادیت کی جدوجہد کو دبا نہیں سکتا۔مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم پر اپنے بیان میں آرمی چیف نے کہا کہ بھارتی فوج کے معصوم کشمیریوں پر مظالم قابل مذمت ہیں، بھارت ظلم وتشدد سے کمشیریوں کی خود ارادیت کی جدوجہد کو دبا نہیں سکتا، کنٹرول لائن پرشہری آبادی پربھارتی فوج کی فائرنگ وحشیانہ عمل ہے۔علاوہ ازیں جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں امریکی قائم مقام نائب وزیرِ خارجہ برائے جنوبی و وسطی ایشیا ایلس ویلز نے سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں خطے میں امن و امان کی صورت حال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور الزام تراشیوں کے بجائے خطے میں امن کیلئے مثبت تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستان قومی سوچ کے ساتھ خطے بالخصوص افغانستان میں امن و استحکام کیلئے پُرعزم ہے۔ خطے کے دیگر ممالک سے بھی توقع رکھتے ہیں کہ وہ بھی اس عمل میں مساوی اور مثبت کردار ادا کریں گے۔ایلس ویلز کا کہنا تھا کہ امریکا نے خطے میں پائیدار امن کا عزم کر رکھا ہے اور دیرپا امن کیلئے کی جانے والی تمام کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close