پنجاب

ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ کی قتل نما خودکشی کی وجہ سامنے آگئی، رپورٹ وزیراعلٰی کو پیش کیجائے گی

گوجرانوالہ: فرانزک رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ ڈپٹی کمشنر سہیل ٹیپو کی موت خودکشی کا نتیجہ ہے۔ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ کی موت کی وجہ سامنے آگئی ہے اور آرپی او ملتان کی سربراہی میں بننے والی 5 رکنی ٹیم نے اپنی تفتیش مکمل کرلی جو کل وزیر اعلیٰ پنجاب کو پیش کی جائے گی۔ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ سہیل احمد ٹیپو کی لاش ان کے کمرے سے برآمد ہوئی تھی اور ابتدائی تفتیش میں بھی کمشنر گوجرانوالہ نے تصدیق کی تھی کہ ڈپٹی کمشنر سہیل احمد ٹیپو نے گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کی تاہم اب ان کی موت کے بعد بنائی گئی تفتیشی ٹیم نے تصدیق کی ہے کہ سہیل ٹیپو نے خودکشی کی تھی۔تفتیشی ٹیم کو موصول ہونے والی فرانزک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سہیل ٹیپو کی موت کی وجہ پھندا اور موت کا وقت 4 بجے کے قریب تھا، اور ان کی کلائیوں اور گردن پر لپٹے تار پر بھی ان کے اپنے فنگر پرنٹس پائے گئے۔ سہیل ٹیپو نے خودکشی سے قبل آخری فون کال اپنی بیوی کو کی تھی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close