پنجاب

برطانوی فوج کے چیف آف جنرل سٹاف کی جنرل باجوہ سے ملاقات

راولپنڈی: برطانوی فوج کے چیف آف جنرل سٹاف نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں آرمی چیف سے ملاقات کی ہے جس میں انہوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی کوششوں کے مثبت نتائج کو سراہا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق، برطانوی فوج کے چیف آف جنرل سٹاف دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچے، جنرل سر نکولس پیٹرک کارٹر نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں آرمی چیف سے ملاقات کی جس میں علاقائی سلامتی کی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے خطے میں قیام امن اور استحکام کیلئے مربوط مشترکہ لائحہ عمل کی ضرورت پر زور دیا۔

جنرل سرنکولس نے پاک افغان سرحد پر بہتر کنٹرول کیلئے باڑ لگانے کے عمل کی ستائش اور پیغام پاکستان فتویٰ کی بھی تعریف کی۔ جنرل سرنکولس نے آرمی چیف کے ہمراہ بلوچستان کےعلاقے گریدی جنگل کا بھی دورہ کیا۔ جس میں ان کو خوشحال بلوچستان پروگرام کی حمایت میں آپریشن پر بریفنگ دی گئی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close