پنجاب

جنرل (ر) راحیل شریف کے صاحبزادے کی دعوت ولیمہ، کن شخصیات نے شرکت کی، جان کر آپ بھی ۔۔۔۔

سابق آرمی چیف اور سعودی قیادت میں بننے والے عسکری اتحاد کے سربراہ جنرل راحیل شریف کے بیٹے کی دعوت ولیمہ پرل کنٹینینٹل ہوٹل شاہراہ قائداعظم لاہور میں منعقد ہوئی جس میں صدر مملکت ممنون حسین، قطری وزیر دفاع کے اہلیہ، ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور سمیت اہم سول اور عسکری شخصیات نے شرکت کی۔ سابق آرمی چیف راحیل شریف کے بیٹے عمر کی شادی ہنڈا اٹلس کمپنی کے چیئرمین یوسف شیرازی کے قریبی رشتہ دار فاروق طور کی بیٹی مہک طور کے ساتھ انجام پائی۔ سابق آرمی چیف کے بیٹے کی شادی میں اہل خانہ اور قریبی رشتہ داروں سمیت دوستوں نے شرکت کی۔ شادی میں میڈیا کو کوریج کی اجازت نہیں دی گئی تھی تاہم پابندی کے باوجود شادی کی تصاویر لیک ہو گئیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close