پنجاب

جی سی یونیورسٹی میں عابدہ کے قتل کیخلاف آواز اٹھانے والے طلبہ پر پابندی

فیصل آباد: جی سی یونیورسٹی نے طالبہ عابدہ سے زیادتی و قتل کیخلاف احتجاج کرنے والے طلبہ پر یونیورسٹی کے دروازے بند کردیے۔ایکسپریس نیوز کے مطابق فیصل آباد میں چند روز قبل زیادتی کے بعد قتل ہونے والی ہونہار طالبہ عابدہ کے قاتلوں کی عدم گرفتاری پر احتجاج کرنا طلبہ کو مہنگا پڑ گیا،یونیورسٹی نے احتجاجی طلبہ کا یونیورسٹی میں داخلہ بند کردیا۔یونیورسٹی انتظامیہ نے طلبا کو بلا کر دھمکیاں دیں اور دوبارہ احتجاج نہ کرنے کا وعدہ لیا جب کہ ایک طالبعلم عمر بلال سے یونیورسٹی کارڈ چھین لیا اور یونیورسٹی میں داخلہ بند کردیا ، عمر بلال کے مڈ ٹرم پیپرز ہو رہے ہیں تاہم انہیں پیپر دینے کی بھی اجازت نہ ملی، عمر بلال جی سی یونیورسٹی میں بی ایس جغرافیہ کا طالبعلم ہے۔یونیورسٹی انتطامیہ کے اقدامات پر طلباء نے جامعہ کے دروازے پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے طلباءکے خلاف کارروائی ختم کرنے کا مطالبہ کردیا،طلبا کا کہنا تھا کہ اپنی یونیورسٹی فیلو عابدہ کے لئے انصاف مانگا جس کی سزا دی جا رہی ہے اگر ان کے خلاف کارروائی بند نہ کی گئی تو سوموار سے یونیورسٹی گیٹ بند کر دیں گے ہم عابدہ کے لئے انصاف مانگتے رہیں گے چاہے اس کے لئے کوئی بھی قیمت ادا کرنا پڑے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close