Featuredپنجاب

شہید قیصر عباس، شہید یاسر عباس سمیت 7 پاکستانی فوجیوں کیلئے اقوام متحدہ میڈل کا اعلان

پاک فوج نے ایک اور شاندار اعزاز حاصل کیا ہے۔ عالمی امن مشن کے دوران شہید ہونے والے 7 پاکستانی فوجیوں کو اقوام متحدہ میڈل کا اعلان کیا گیا ہے۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں بتایا کہ عالمی امن مشن میں شہید ہونے والے پاکستانی اہلکاروں کو اعزاز دینے کی تقریب یو این ہیڈ کوارٹرز نیویارک میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں عالمی امن مشن کے دوران شہید ہونے والے 7 پاکستانی فوجیوں کے لیے اقوام متحدہ میڈل کا اعلان کیا گیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق اقوام متحدہ کےامن مشن میں اب تک 156 پاکستانی جوان شہید ہوئے جن میں سے 7 کے لیے یو این میڈل کا اعلان کیا گیا۔ شہید نائیک قیصر عباس، سپاہی یاسر عباس کے لیے اقوام متحدہ میڈل کا اعلان کیا گیا۔ میڈل کے حق دار قرار پانے والوں میں سپاہی محمد اشتیاق عباسی، حوالدار ذیشان احمد، سپاہی حضرت بلال اور نائیک عبدالغفور شامل ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close