پنجاب

”مجھے اس سیاستدان نے جنسی ہراسگی کا نشانہ بنایا اور کہنے لگا کہ تم جیسی عورتیں۔۔۔“معروف خاتون وکیل اور سماجی کارکن بھی میدان میں آگئی

لاہور: میشا شفیع نے علی ظفر پر جنسی ہراسگی کا الزا م عائد کر دیاہے جس کے بعد سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا ہے اور پاکستان میں ٹویٹر پر ’می ٹو ‘ کا ٹرینڈ مسلسل ٹاپ پر جارہاہے جس میں خواتین اپنے ساتھ پیش آنے والے انتہائی افسوسناک واقعات سے پردہ ہٹا رہی ہیں اور میشا شفیع کے ساتھ اظہار یکجہتی کر رہی ہیں اسی حوالے سے معروف سماجی کارکن اور ایوارڈ یافتہ وکیل خاتون نگہت داد نے بھی اپنے ساتھ پیش آنے والے انتہائی افسوسناک واقعے سے پہلی مرتبہ پردہ ہٹا دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق نگہت داد نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ 11 سال قبل میرے ساتھ بھی ایسا ہی واقع پیش آیا جب ایک طاقتور شخص نے مجھے ہراساں کیا ، میں اس وقت نوکری نہیں چھوڑ سکتی تھی کیونکہ میں فکر مند تھی کہ میں اپنی ضروریات کہاں سے پوری کروں گی ، جب میں نے اس کے ساتھ گلے ملنے سے انکار کیا تو وہ کہنے لگا کہ اس سے قبل جو میرے ماتحت تھی تو تو ملتی تھی ۔ نگہت داد نے اپنے ٹویٹ میں کہا اس شخص نے مجھے یہ بھی کہا کہ ’وکیل عورتیں تو 500 روپے میں بکتی ہیں ‘۔

نگہت داد کا کہناتھا کہ وہ ابھی بھی سیاستدان ہے اور مجھے میں اس وقت بھی اس کا نام لینے کی ہمت نہیں ہے ، بہت کچھ داﺅ پر لگ سکتاہے ، میں اتنی ہمت پیدا نہیں کر سکتی جس طرح میشا نے دکھائی ہے اور اس نے اپنا کیریئر ، اپنی ساکھ سمیت سب کچھ اپنا داﺅ پر لگا دیاہے ، ہم میشا کے ذریعے ہمت پا رہے ہیں اور بول رہے ہیں اور ساتھ ساتھ میشا کیلئے کھڑے ہو رہے ہیں ۔

نگہت داد کا کہناتھا کہ کیا آپ جانتے ہیں کہ بہت ساری خواتین میشا شفیع کے ساتھ کیوں کھڑی ہو رہی ہیں کیونکہ یہ اس میں بہت گہرائی ہے ، ہم جانتے ہیں یہ ہمارے ساتھ بہت مرتبہ ہوتاہے لیکن ہم خاموش رہتے ہیں اور اس کے خلاف آواز نہیں اٹھاتے ،جو لوگ کہتے ہیں ’اب ہی کیوں ‘؟ کیونکہ یہ وقت ، جگہ ، مجرم کی طاقت طاقت اور غیر یقینی کہ ہم پر کون یقین کرے گا ؟ اور کیا چیز داﺅ پر لگے گی ، اس کی وجہ یہ ہے ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close