پنجاب

پاک بھارت ڈی جی ایم اوز کا ہاٹ لائن پر رابطہ، پاکستان کا سیزفائر معاہدے کیخلاف ورزی پر سخت احتجاج

راولپنڈی: پاک بھارت ڈی جی ایم اوز کے درمیان گزشتہ روز ہاٹ لائن پر رابطہ ہوا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے ڈی جی ملٹری آپریشن نے ایل او سی اور ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی سیکیورٹی فورسز کی جانب سے جنگ معاہدے کی خلاف ورزیوں کا معاملہ اٹھایا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک بھارت کے ڈی جی ایم اوز کے درمیان جمعہ کے روز رابطہ ہوا، پاک فوج کے ڈی جی ایم او کا کہنا تھا کہ دراندازی کا بہانا بناکر بھارت ایل او سی اور ورکنگ باونڈری پر معصوم شہریوں کو نشانہ بنا رہا ہے۔

ڈی جی ایم کا کہنا تھا کہ ابتک 112 خواتین اور بچوں سمیت 219 معصوم شہری شہید اور سینکڑوں زخمی ہوچکے ہیں، ڈی جی ایم او کا کہنا تھا کہ بھارتی خلاف ورزیاں غیرپیشہ وارانہ اور غیراخلاقی ہیں، اس قسم کے اقدامات علاقائی امن کے خلاف ہیں، ہندوستانی رویے سے ایل او سی پر کشیدگی میں مزید اضافہ ہوگا، بھارت الزام تراشی کے بجائے اپنے گریبان میں جھانکے، ڈی جی ایم او نے کہا کہ ایل او سی اور ورکنگ باونڈری پر قیام امن کیلئے ضروری ہے کہ بھارت جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کرے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close