پنجاب

خانیوال : مخدوم پور ریلوے سٹیشن کے قریب پاکستان ایکسپریس کی 7بوگیاں الٹ گئیں

خانیوال: خانیوال کے نواحی قصبے مخدوم پور ریلوے اسٹیشن کے قریب پاکستان ایکسپریس کی سات بوگیاں الٹ گئی ہیں ۔بوگیوں کے الٹنے سے درجنوں مسافروں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں ۔

ذرائع کے مطابق ٹرین فیصل آباد سے کراچی جارہی تھی اور مسافروں سے کھچا کھچ بھری ہوئی تھی ۔پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے میں متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر روانہ ہوگئی ہیں ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ضلع بھر میں ایمرجنسی نافذکردی گئی ہے اور ڈاکٹراور اسٹاف کو فوری طور پر طلب کرلیا گیا ہے ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close