پنجاب

لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں بارش، موسم خوشگوار

لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں کہیں ہلکی کہیں تیز بارش نے موسم خوشگوار بنادیا۔ پاکستان ویوز کے مطابق لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں رات سے کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ موسم کی یہ تبدیلی آئندہ بارہ گھنٹے تک برقرار رہنے کا امکان ہے۔

فیصل آباد و نواحی علاقوں میں بھی وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے، ڈی آئی خان میں گرج چمک کے ساتھ بارش سےموسم خوشگوار ہوگیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا ڈویژن، ملتان، ڈی جی خان، بہاولپور، فیصل آباد اورساہیوال ڈویژن میں چند مقامات پر آندھی اور بارش متوقع ہے۔ گوجرانوالہ، بہاولنگر میں بھی رم جھم، جب کہ شیخوپورہ، قصور اور اوکاڑہ میں بونداباندی سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close