Featuredپنجاب

افواج پاکستان کی جنگی مشقیں، دشمن پہ ہیبت طاری

پاک فوج اور فضائیہ کا روایتی فائر پاور صلاحیت کا مظاہرہ، روایتی جنگ میں حملے اور دفاعی حکمت عملی کی مشقیں کیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پاک فوج اور پاک فضائیہ کی مشترکہ مشقیں ہوئی جن میں روایتی فائر پاور کی صلاحیت جانچی گئی۔ سینٹرل کمانڈ کے تحت مشقیں جہلم فائرنگ رینج میں کی گئیں اور مشقوں کا مقصد فوج اور فضائیہ کی صلاحیت کو مربوط کرنا تھا۔ان مشقوں میں جہازوں، آرٹلری، ائیر ڈیفنس، ایس ایس جی اور آرمی ایوی ایشن نے حصہ لیا۔ انفنٹری اور آرمرز نے بھی روایتی جنگ میں حملے اور دفاعی حکمت عملی کی مشق کی۔کمانڈر سینٹرل کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل اظہر صالح عباسی نے شرکا کو بریفنگ بھی دی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close