پنجاب

مریم نواز نانی بن گئیں، شریف خاندان میں خوشیوں کا ڈیرہ

مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز کی صاحبزادی مہرالنسا کے گھر بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔ایکسپریس نیوز کے مطابق گزشتہ کچھ عرصے سے پریشانیوں میں گھرے شریف خاندان میں خوشی کی خبر آئی ہے اور مریم نواز کی صاحبزادی مہرالنسا کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔ اور سابق وزیراعظم نوازشریف پڑنانا جب کہ ان کی صاحبزادی مریم نواز اور ان کے شوہر نانا نانی بن گئے ہیں۔خاندانی ذرائع کے مطابق راحیل منیر اور مہرالنسا کے گھر بیٹی کی پیدائش رات کو ہوئی جب کہ ماں اور نومولود بیٹی دونوں خیریت سے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close