پنجاب

برداشت کا کلچر ختم، بات گالیوں سے نکل کر گولیوں تک پہنچ گئی ہے: سعد رفیق

لاہور: وفاقی وزیر ریلوے سعد رفیق کا کہنا ہے کہ ہمیں ایک دوسرے کو برداشت کرناچاہیے،معاشرے میں برداشت کا کلچر ختم ہوتا جارہا ہے، بات اب گالیوں سے شروع ہوکر گولیوں تک پہنچ جا چکی ہے۔ لاہور میں سروسز ہسپتال کے دورے پر موقع پر میڈیا سے مختصر گفتگو میں سعد رفیق کا کہنا تھا کہ پاکستان کوجنگل نہ بنایاجائے،ختم نبوت ﷺپراحسن اقبال کاعقیدہ بہت مضبوط ہے جبکہ راجہ ظفرالحق کی رپورٹ بہت پہلے پیش کی جاچکی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیرداخلہ پرحملے سے پاکستان کے حوالے سے برا تاثر پیدا ہوا۔سعد رفیق کا کہنا تھا کہ عمران خان الیکشن میں تاخیر کی بات نہ کریں ان سے کہناچاہتاہوں ایسانہ ہوکہ الیکشن غیرمعمولی تاخیرکاشکارہوجائیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close