پنجاب

مڈل کلاس طبقہ پاکستان میں کونسا انقلاب لا سکتا ہے، عائشہ گلالئی نے اعلان کرکے حیران کر ڈالا

پاکستان تحریک انصاف کی منحرف رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی نے وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ احسن اقبال پر حملہ کرنے والے عابد کے مقاصد جاننے کیلئے کیس فوجی عدالت بھیجا جائے، ہمیں مذہبی انتہا پسندی سے لڑنا ہوگا، نواز شریف اپنے پارٹی چیئرمین راجہ ظفر الحق کی ختم نبوتﷺ پر وصول کردہ رپورٹ کو میڈیا اور عوام کے سامنے پیش کریں۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے اعلان کیا کہ 12 مئی کو نیشنل پریس کلب اسلام آباد سے دن 11 بجے کرپشن، عدلیہ کے خلاف بیان بازی، قبضہ مافیہ، ٹاؤٹوں، نقل اور رٹہ والے تعلیمی نظام، مہنگائی اور لوڈشیڈنگ کے خلاف، نوجوانوں، خواتین، کسانوں اور مزدوروں کے حقوق کیلئے جی ٹی روڈ سے لاہور تک احتجاجی ریلی نکالیں گے۔ عائشہ گلالئی نے کہا کہ نواز شریف شیخ مجیب بننے کی کوشش کر رہے ہیں، مڈل کلاس ہی پاکستان میں فرانس جیسا انقلاب لائے گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close