پنجاب

طویل قامت نوجوان حق نواز کی خواہشات بھی اپنے قد جتنی ہی بڑی ہیں

بہاولپور: بہاولپور کے رہائشی دنیا کے کم عمر طویل قامت نوجوان حق نواز کی خواہشات بھی اپنے قد جتنی ہی بڑی ہیں۔ بہاولپور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے حق نواز کا کہنا تھا کہ میں سنگل ہوں اور ریحام خان یا فلمسٹار میرا سے شادی کا خواہشمند ہوں۔ حق نواز نے بتایا کہ میرے ایک سوٹ پر 14 میٹر کپڑا لگتا ہے جس کی سلوائی درزی منہ مانگی وصول کرتے ہیں۔ حق نواز نے بتایا کہ وہ ایک وقت میں 10 سے زائد روٹیاں کھانے کا عادی ہے۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے حق نواز نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ وہ اس کا علاج کروائیں اور اس کو نوکری بھی مہیا کریں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close