Featuredپنجاب

نواز شریف انڈیا کی انویسٹمنٹ سے برسراقتدار لائے گئے، طاہرالقادری

پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا ہے کہ قوم ایک نئے مجیب کا راستہ روکنے کیلئے یکجان ہو جائے، سانحہ ماڈل ٹاؤن کے قاتل اب قومی سلامتی کو خدانخواستہ قتل کرنے کے در پے ہیں، قومی سلامتی کمیٹی کا اعلامیہ نااہل نواز شریف کے قومی جرم کی تصدیق ہے، قومی سلامتی کیخلاف دیئے گئے بیان کی مذمت کافی نہیں، فیصلہ کن کارروائی بھی ہونی چاہیے، اب کسی آلہ کار کو خاندانی لوٹ مار اور شخصی مفادات کے تحفظ کیلئے پاکستان اور عوام کے مستقبل سے کھیلنے کی اجازت نہ دی جائے۔ قومی اسمبلی، سینیٹ بشمول چاروں اسمبلیاں غدارانہ بیان پر مذمتی قراردادیں پاس کریں۔ انہوں نے کورکمیٹی کے ہنگامی اجلاس سے ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نااہل نواز شریف نے بھارتی لابی کا لکھ کر دیا گیا موقف انٹرویو کا حصہ بنایا، بیان کے بعد بھارتی میڈیا کے فی الفور شروع ہونیوالے زہریلے پروپیگنڈے سے گٹھ جوڑ ثابت ہو گیا، نواز شریف انڈیا کی انویسٹمنٹ سے برسراقتدار لائے گئے، ان کی برطرفی پر ان کے ’’غیر ملکی محسن‘‘ صدمے کی حالت میں ہیں، شاہد خاقان عباسی فیصلہ کریں وہ ریاست کیساتھ ہیں یا ریاست کیخلاف زہر اگلنے والے کیساتھ، وزیراعظم کے منصب پر بیٹھا شخص کہہ رہا ہے کہ بیان توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا جبکہ نااہل باردگر تصدیق کر رہا ہے جو کہا اس پر قائم ہوں، ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ اشرافیہ اپنے جرائم کی پردہ پوشی اور لوٹ مار بچانے کیلئے پاکستان کو سیاسی، اقتصادی، سلامتی، کے بحران سے دو چار کرنے کے ایجنڈے پر کاربند ہے، انہیں اپنی ذات سے آگے کچھ نظر نہیں آتا۔ انہوں نے کہا کہ 2 سال قبل قوم کو شریف خاندان کی ملوں میں بھارتیوں کے کام کرنے کے حقائق پیش کیے تھے، نام اور پاسپورٹ نمبر بھی دیئے تھے، خدا جانے ریاستی اداروں نے اس وقت کارروائی کیوں نہیں کی؟ آج جو کچھ سامنے آرہا ہے یہ منصوبہ بندی کے عین مطابق ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close