پنجاب

نواں کوٹ میں محلے کی چودھراہٹ کے حصول کے لیے نوجوانوں کے درمیان جھگڑے

نواں کوٹ میں محلے کی چودھراہٹ کے حصول کے لیے نوجوانوں کے درمیان جھگڑے میں دو نوجوان ہلاک ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق مطابق نوجوانوں کی ہلاکت کا واقعہ کوٹ کمبوہ نواں کوٹ میں پیش آیا جہاں محلے کی چودھراہٹ کے سلسلے میں وقاص اور اس کے کزن مجاہد کا کرم دین عرف کاکا کے ساتھ جھگڑا ہوا،جھگڑے کے دوران فائرنگ سے تین افراد شدید زخمی ہو گئے جنہیں قریبی واقع جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔

جناح اسپتال انتظامیہ کے مطابق فائرنگ سے زخمی ہونے والے دوافراد کو طبی امداد دی جا رہی تھی مگر زخمی افراد جانبر نہ ہو سکے اور خالق حقیقی سے جا ملے،کچھ ضروری کارروائی کے بعد مییتیں ورثاء کے حوالے کر دی جائیں گی۔

پولیس کےمطابق محلے میں چودھراہٹ قائم کرنے کے لیے دو گروہ میں تصادم ہوا ہے جس کے دوران
اسی دوران کرم دین نے مشتعل ہو کر ساتھی انور کے ہمراہ فائرنگ کر کے دوسرے گروہ کے مجاہد اور وقاص کو شدید زخمی کر دیا، دونوں زخمی دوران علاج اس جہان فانی سے کوچ کر گئے،پولیس نے مقتولین کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے بعد مردہ خانے منتقل کر دی جب کہ مفرور ملزمان کرم دین اور انور کی تلاش میں چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close