پنجاب

سرگودھا میں ڈمپر چنگ چی رکشا پر چڑھ دوڑا، 8 افراد جاں بحق

سرگودھا میں ایک ڈمپر موٹر سائیکل رکشا پر چڑھ دوڑا جس کے نتیجے میں خاتون سمیت 8 افراد جاں بحق ہوگئے۔ پاکستان ویوز کے مطابق بد قسمت موٹرسائیکل رکشا پل گیارہ سے لالیاں جا رہا تھا کہ حادثے کا شکار ہو گیا۔عینی شاہدین نے بتایا کہ موٹر سائیکل رکشا ٹائر برسٹ ہونے سے الٹ گیا جس کے بعد پیچھے سے آنے والا ڈمپر اس پر چڑھ گیا اور اس میں سوار افراد کو ٹائروں تلے کچلتا چلا گیا۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں اور پولیس موقع پر پہنچ گئی زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے 6 افراد دم توڑ گئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں اکبر، ممتاز، اکرم، سہیل، محبوب، 18 سالہ جہانگیر، 20 سالہ سرفراز سمیت ایک خاتون جنت بی بی شامل ہیں جب کہ ایک شخص شدید زخمی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close