پنجاب

پاکستان علماءکونسل بھی سیاسی جماعت بن گئی ، طاہر اشرفی چیئرمین

پاکستان میں ایک اور سیاسی جماعت کا اضافہ ہو گیا اور پاکستان علماءکونسل بھی سیاسی جماعت بن گئی

الیکشن کمیشن نے پاکستان علماءکونسل کی رجسٹریشن کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس کے مطابق حافظ طاہر محمود اشرفی پاکستان علماءکونسل کے چیئرمین ہوں گے جبکہ جنرل سیکرٹری زاہد  کو بنایا گیا ہے ۔
طاہر اشرفی نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ پاکستان علماءکونسل آئندہ عام انتخابات میں پورے ملک سے حصہ لے گی اور اپنے امیدوار کھڑے کرے گی ۔
پاکستان علماءکونسل کی رجسٹریشن کے بعد پاکستان میں رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کی تعداد 328ہو گئی ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close