پنجاب

ڈائر یکٹرجنرل محکمہ موسمیات نے روزہ داروں کوخوشخبری سنا دی

ڈائر یکٹر جنرل محکمہ موسمیات نے کہا کہ روز داروں کیلئے رمضان کے تیسرے عشرے میں ریلیف کا امکان ہے جب خیبر پختونخوا میں بارشوں کا سلسلہ شروع ہوگا اور اس کے نتیجے میں سند ھ اور پنجاب کے علاقوں میں درجہ حرات میں کمی واقعہ ہو جائے گی ۔نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی میٹ ڈاکٹر غلام رسول نے کہاہے کہ پاکستان اور بھارت اس وقت شدید گرمی کی لپیٹ میںہیں اور اس کی وجہ جنوبی ایشیاءپر ہوا کا دباﺅبہت زیادہ ہے جس کی وجہ سے خطہ شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے اور یہ سلسلہ آئندہ پانچ روز تک جاری رہ سکتا ہے ۔اس صورتحال میں انسانی عمل دخل بہت زیادہ ہے جس میں بڑی وجہ آلودگی ہے، صنعتی گیسوں کا ہوا میں اتنا زیادہ اخراج ہے جس کی وجہ سے درجہ حرارت ابتر ہو رہا ہے ،انہوں نے کہا کہ رمضان کا دوسرا عشرہ بہت گرم گزرے گا البتہ رمضان کے تیسرے عشرے میں درجہ حرات کم ہو جائے گا جب خیبر پختونخوا میں بارشیں شروع ہوگی ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close