Featuredپنجاب

پی ٹی آئی نے نگران وزیراعلٰی پنجاب کیلئے اوریا مقبول جان کا نام پیش کردیا

نگران وزیراعلٰی پنجاب کے لئے پاکستان تحریک انصاف نے دو نام حکومت کو دے دیئے ہیں۔ پی ٹی آئی رہنما محمود الرشید کا کہنا ہے کہ اوریا مقبول جان اور یعقوب طاہر اظہار کے نام ہم نے دے دیے ہیں، توقع ہے پرسوں کی ملاقات میں کوئی حتمی نتیجہ نکل آئے گا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمود الرشید کا کہنا تھا کہ اسپیکر صاحب کی درخواست پر آج کی میٹنگ ہوئی کہ ڈیڈلاک کی پوزیشن کو ختم کیا جائے، ہم نے نگران وزیراعلٰی پنجاب کے لئے اوریا مقبول جان اور یعقوب طاہر اظہار کے نام دیے ہیں۔ توقع ہے پرسوں کی ملاقات میں کوئی حتمی نتیجہ نکل آئے، ابھی اسپیکر کے ساتھ دوبارہ میٹنگ کا ٹائم طے ہو گا۔ واضح رہے کہ یعقوب طاہر تحریک انصاف کے سرگرم رکن ہیں جبکہ اوریا مقبول جان اپنی متنازعہ تحریروں کی باعث داعش کے ہم فکر سمجھے جاتے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close