پنجاب

خالد مقبول جھوٹ بولیں لیکن اس کی کوئی حد رکھیں، فاروق ستار

کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستارنے کہا ہے کہ خالد مقبول صدیقی جھوٹ بولیں لیکن اس کی کوئی حد رکھیں بہادرآباد والوں کی جانب سے مجھے افطار ڈنرمیں نہیں بلایا گیا۔

کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے فاروق ستارنے کہا کہ میری طرف سے متحد ہوجانے میں کوئی کسرنہیں ہے، 5 مئی کے جلسے کے بعد سے بہادرآباد کی طرف سے کچھ اور آفرز کی جارہی ہیں، خالد مقبول صدیقی اپنی پہلے کی آفر سے ہٹ گئے ہیں، 5 فروری کی جو شرائط تھیں اس پرمیں جانے کو تیار ہوں۔

فاروق ستار نے کہا کہ صدیقی جھوٹ بولیں لیکن اس کی کوئی حد رکھیں بہادرآباد والوں کی جانب سے مجھے افطار ڈنر میں نہیں بلایا گیا، خالد مقبول۔ 26 مئی کو جنوبی سندھ صوبے کے مطالبے کے لئے جلسہ کرنے پر بہادر آباد والے نہیں مانے، ساتھی کارکن کاغذات نامزدگی جمع کرائیں پھردیکھ لیں گے میں اور بہادرآباد کے ساتھی مل کرٹکٹ دیتے ہیں یا نہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close