پنجاب

دس منٹ کا فرق افطاری میں ہے، سحری میں نہیں، ترجمان وفاق المدارس الشیعہ نے ایک بڑی غلط فہمی۔۔۔

وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے ترجمان نے ایک بار پھر زوردیا ہے کہ فقہ جعفریہ اور فقہ حنفیہ کے پیروکاروں کے درمیان سحری میں دس منٹ فرق کی بات درست نہیں،احتیاط کے طور پر صرف تین چار منٹ پہلے سحری کی جاتی ، اہل تشیع کا اہل سنت سے دس منٹ کا فرق صرف افطاری کے وقت ہوتا ہے، سحری میں نہیں۔میڈیا سیل کی طرف سے جاری بیان میں ترجمان نے کہا کہ کچھ عرصے سے نوٹ کیا گیا ہے کہ مختلف میڈیا ہاﺅسز کی طرف سے مختلف اوقات سحر وافطارشائع اور نشر کئے جارہے ہیں،جوکہ درست نہیں۔اخبارات کے ایڈیٹرز اور الیکٹرانک میڈیا کے ذمہ داران سے ایک بار گزارش کرتے ہیں کہ درست اوقات سحر و افطار کو شائع اور نشر کیا جائے تاکہ عوام تک معلومات صحیح انداز سے پہنچ سکیں۔انہوں نے کہا کہ میڈیا نے سحری اور افطاری کے اوقات کار میں 10منٹ کا فارمولا کیسے لگا لیا? ترجمان نے کہا کہ دس منٹ پہلے سحری سے روزہ دار کی حق تلفی بھی ہوتی ہے اور اگر اسی حساب سے وہ نماز ادا کرے گا تو نماز فجر نہیں ہوگی کیونکہ وہ قبل از وقت اداکررہا ہوگا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close