پنجاب

ملتِ اسلامیہ کو تفرقے سے بچانا علمائے حق کی ذمہ داری ہے، طاہر القادری

لاہور: ڈاکٹر طاہر القادری کا منہاج القرآن کے شہر اعتکاف میں خطاب، رمضان صبر اور استقامت کا درس دیتا ہے۔ اًل ٹاون منہاج القرآن کی مسجد میں طاہرالقادری نے شہر رمضان سے خطاب کیا۔ جس میں ان کا کہنا تھا اعتدال اور رواداری مسلمان کا طرہ امتیاز اور دین اسلام کا حسن ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملت اسلامیہ کو تفرقہ بازی سے بچانا اور متحد رکھنا علمائے حق کی ذمہ داری ہے، عدم برداشت اور انتہا پسندی مصطفوی تعلیمات اور پیغام امن کی نفی ہے۔ انہوں نے کہا کہ منہاج القرآن کے شہر اعتکاف میں چاروں صوبوں سے آئے ہزاروں اسلامیان پاکستان شریک ہیں، جو اتحاد و وحدت کی عظیم مثال ہے۔ یاد رہے کہ خواتین اور بچے بھی بڑی تعداد میں اعتکاف بیٹھے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close