پنجاب

ملک میں ڈیموکریسی کے بجائے لوٹ کریسی کا راج ہے، سراج الحق

لاہور: امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ امیدواروں کے چناؤ میں پارٹیوں کے وژن کا پتہ چلتا ہے۔ آج ملک میں ڈیموکریسی کے بجائے لوٹ کریسی کا راج ہے۔ اپنے ایک بیان میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ عام پاکستانی نے ایم ایم اے کو ایک متبادل قوت کے طور پر تسلیم کر لیا ہے اور اب عوام کا رجحان ایم ایم اے کی طرف بڑھ رہا ہے۔ متحدہ مجلس عمل نے امیدواروں کے چناﺅ میں عوام کی مرضی کو ترجیح دی ہے۔

سراج الحق نے کہا کہ امیدواروں کے چناؤ میں پارٹیوں کے وژن کا پتہ چلتا ہے لیکن آج ملک میں ڈیموکریسی کے بجائے لوٹ کریسی کا راج ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال کو دیکھ کر کوئی نہیں کہہ سکتا کہ یہ پارٹیاں ملک میں تبدیلی چاہتی ہیں۔ اداروں کو تباہ کرنے، وسائل لوٹنے، بیرون ملک اثاثے بنانے والے پارٹیوں سے ٹکٹ لینے میں کامیاب ہو گئے۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے مزید کہا کہ نگران حکومتیں شفاف الیکشن کرانے میں کامیاب ہو جاتی ہیں تو یہ ملک و قوم پر بہت بڑا احسان ہو گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close