پنجاب

نواز شریف اور مریم نواز کل لندن روانہ ہوں گے

لاہور: سابق وزیراعظم نواز شریف اور مریم نواز کل لندن روانہ ہوں گے جہاں وہ اہلیہ کلثوم نواز کی عیادت کریں گے اور اہل خانہ کے ہمراہ عید منائیں گے.

پاکستان ویوزکے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف اور مریم نواز کل لندن روانہ ہوں گے جہاں وہ اہلیہ کلثوم نواز کی عیادت کریں گے اور اہل خانہ کے ہمراہ عید منائیں گے، اس کے علاوہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب کے بیٹے سلمان شہباز شریف اور ان کی اہلیہ زینب سلمان بھی کل لندن کے لیے روانہ ہوں گے۔ سلمان شہباز اپنے اہلخانہ کے ساتھ پی کے 757 سے کل صبح 11 بجے لندن جائیں گے۔

واضح رہے کہ نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز گزشتہ کئی ماہ سے لندن میں مقیم ہیں جہاں ان کا گلے کے کینسر کا علاج جاری ہے، اس سے قبل بھی نواز شریف اہلیہ کی تیمارداری کے لیے لندن جاچکے ہیں۔

دوسری جانب نیب نے نواز شریف سمیت ان کے بیٹوں، بیٹی اور داماد کے نام ای سی ایل میں شامل کرنے کے لیے وزارت داخلہ سے درخواست کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پانچوں افراد کے خلاف جاری ایون فیلڈ ریفرنس کا ٹرائل آخری مرحلے میں ہے، ملزمان فیصلے کے نتائج سے بچنے کے لیے بیرون ملک فرار ہوسکتے ہیں اس لیے ان کے نام ای سی ایل میں شامل کیے جائیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close