پنجاب

عیدالفطر کی خوشیوں میں غریبوں کو شامل کرنا دراصل عید ہے، معصوم نقوی

لاہور: جمعیت علما پاکستان نیازی کے سربراہ قائد اہل سنت پیر سید محمد معصوم حسین نقوی نے کہا ہے کہ عیدالفطر کی خوشیوں میں غریبوں کو شامل کرنا دراصل عید ہے، ایسا نہیں ہونا چاہیے کہ امیر کے بچے تو عید منائیں اور غریب دیکھتے رہ جائیں، ہمیں اپنے اردگرد نظر رکھنی چاہیے اور غربت میں پسے افراد کو ڈھونڈ کر ضرورت کی اشیا پہنچانی چاہئیں تاکہ ان کی سفید پوشی کا بھرم رہ جائے اور شرعی تقاضا بھی پورا ہو جائے۔ ورنہ روز محشر اللہ تعالیٰ کو منہ دکھانے کے قابل نہیں رہیں گے۔

عید پیغام میں انہوں نے کہا کہ عیدالفطر تو ان کی ہے جس نے اللہ تعالیٰ کے احکامات کے مطابق رمضان المبارک کے روزے رکھے اور اپنی زندگی کو قرآنی احکامات کے مطابق ڈھالا، ورنہ بھوک پیاس کچھ فائدہ نہیں دیتی، روزہ غربت کی پیاس یاد دلاتا اور حالات کو درست رکھنے کی طرف مائل کرتا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close