Featuredپنجاب

مقدمات نواز شریف کے ساتھیوں کا راستہ نہیں روک سکتے، سعد رفیق

لاہور: مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت پر مقدمات یا جبر میاں نواز شریف کے ساتھیوں کا راستہ نہیں روک سکتے کیونکہ قوم ان کے ساتھ ہے۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق کے دفتر کیولری گراونڈ لاہور میں تقریب منعقد کی گئی جس میں اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سمیت دیگر پارٹی رہنما اور کارکن بھی موجود تھے۔ اس موقع پر بیگم کلثوم نواز کی صحت یابی کے لئے خصوصی دعا کروائی گئی۔

خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت کے خلاف سازشوں، الزام، بہتان اور جھوٹ کی دھول اڑائی گئی ہے، مقدمات اور جبر میاں نوازشریف کے ساتھیوں کا راستہ نہیں روک سکتے کیونکہ قوم ان کے ساتھ ہے۔ جو لوگ ملک کو تاریکیوں میں لے کر جانا چاہتے ہیں ہم انہیں شکست دیں گے۔ اس موقع پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) نے عوام سے کئے گئے وعدوں کو پورا کیا اور عوام کی خدمت کی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close