Featuredپنجاب

پانچ روز قبل لاپتہ ہونیوالی تینوں بچیوں کی لاشیں ایک ساتھ برآمد، گرد آلود آندھی کی وجہ سے بچیاں لاپتہ ہوئیں، پولیس کی منطق

فورٹ آباد کے صحرائی علاقے سے 5روز قبل لاپتہ ہو نے والی 3بچیوں کی لاشیں مل گئیں ۔گرد آلود ہواﺅں اور آندھی کی وجہ سے بھٹک گئیں تھیں پولیس کا بیان۔ بہاول نگر کی تحصیل فورٹ آباد سے3لڑکیاں12جون کو رشتے داروں کے گھر جانے کے لیے نکلی تھیں کہ راستے میں لا پتہ ہو گئیں ۔گھر والوں نے بہت تلاش کیا لیکن نہ ملیں ۔گھر والوں نے پولیس کو اطلاع کی تو پولیس نے آج تینوں لڑکیوں کی لاشیں فورٹ آباد کے صحرائی علاقے سے برآمد کر لیں۔پولیس کے مطابق بچیاں سخت آندھی اور گرد آلود ہواﺅں کی وجہ سے راستہ بھول گئیں ۔سخت گرمی اور پیاس تینوں بچیوں کی موت کی وجہ بنی۔پولیس نے بچیوں کی لاشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کر دیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close