Featuredپنجاب

”کلثوم نواز بیمار ہیں لیکن مریم نواز نے انہیں وینٹی لیٹر کی بجائے اس چیز پر لیٹا دیاہے “ شیخ رشید نے مریم نواز کے خلاف ایسی بات کہہ دی کہ سن کر نوازشریف بھی غصے سے آگ بگولہ ہو جائیں گے

لاہور :پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی پر برس پڑے ہیں اور کلثوم نواز کی بیماری کے بارے میں ٹویٹس کرنے پر شدید تنقید کا نشانہ بنا دیاہے ۔

نجی ٹی وی جیونیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہناتھا کہ اللہ تعالیٰ کلثوم بی بی صحت دے ، اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ مریم نواز ٹویٹر ٹویٹر کھیلیں ، وینٹی لیٹر اور ٹویٹر میں فرق ہے ، وہ بیمار ہیں لیکن مریم نواز نے انہیں وینٹی لیٹر کے بجائے ٹویٹر پر لیٹا دیا ہے ، مریم نواز اپنی والدہ کی زندگی کے ساتھ سیاست کھیل رہی ہے ، جتنی کلثوم نواز کی پاکستان میں عزت ہے اس کو مریم نواز نے نقصان پہنچایا ہے ، پاکستان میں سیاسی ورکر کلثوم نواز کی بہت عزت کرتاہے ۔

شیخ رشید کا کہناتھا کہ غیر سنجیدہ خاتون مریم نواز نے نوازشریف کو جعلی دستاویزات بنوا کر بہت نقصان پہنچایا ہے ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close