Featuredپنجاب

آرمی چیف کا کلثوم نواز کی جلد صحتیابی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار،دعاﺅں کے پیغام کیساتھ گلدستہ بھی بھجوایا

راولپنڈی:آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز کی جلد صحتیابی کی دعا کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کلثوم نواز کیلئے دعاؤں کے پیغام کے ساتھ پھول بھی بھجوائے اور کہا کہ اللہ تعالی انہیں جلد از جلد مکمل صحت یابی عطا فرمائے۔

آرمی چیف نے اپنے پیغام میں کہا کہ وہ مشکل وقت میں بیگم کلثوم نواز اور ان کے خاندان کیلئے دعاگو ہیں۔واضح رہے کہ بیگم کلثوم نواز کو گذشتہ دنوں دل کا دورہ پڑا تھا جس کے بعد سے وہ لندن کے ہسپتال میں زیر علاج ہیں جہاں ان کی حالت تشویش ناک ہے،انہیں وینٹی لیٹر پر رکھا گیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close