پنجاب

ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوﺅں نے فائرنگ کر کے ایس ایچ او شاد باغ کو قتل کر دیا

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)لاہور کے علاقے ڈیفنس فیز 7میں ڈاکوﺅں کی فائرنگ سے ایس ایچ او شاد باغ جاں بحق ہو گئے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق ایس ایچ ا و شاد باغ ڈیفنس کے علاقے فیز 7میں رہائش پذیر تھے اور وہ کسی کام سے گھر سے نکلے کہ راستے میں ڈاکوﺅں نے تجمل بٹ کو روکا اور ڈکیتی کے دوران مزاحمت کرنے پر گولیاں مار دی اور موقع سے فرار ہو گئے ۔ایس ایچ او تجمل بٹ کو ہسپتال لے جایا رہا تھا کہ وہ راستے میں ہی دم توڑ گئے ۔پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لیتے ہوئے ڈاکوﺅں کی تلاش شروع کر دی ہے ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close