پنجاب

نون لیگی رہنماء کے ہوٹل پہ فوڈ اتھارٹی کا چھاپہ، ہوٹل کے عملے نے بدمعاشی کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے، چھاپہ مار ٹیم کو ہوٹل کے کمرے میں ۔۔۔۔

مری میں کچھ عرصہ قبل سیاحوں اور ہوٹلز کے عملے کے دوران تنازعات کی خبریں منظر عام پر آئیں جس کے بعد سیاحوں نے مری کا بائیکاٹ کرنے کا بھی اعلان کیا تاہم یہ معاملہ حل ہوا تو اب انتہائی حیران کن خبر آ گئی ہے جس میں مری میں واقع ہوٹل کے ملازمین نے ڈی جی فوڈ اتھارٹی سمیت ٹیموں کو ہوٹل کے اندر یرغمال بنا لیا اور تشدد کا نشانہ بنایا تاہم انکشاف ہواہے کہ وہ ہوٹل ن لیگی سیاستدان راجہ اشفاق سرور کا ہے ۔تفصیلات کے مطابق ڈی جی فوڈ اتھارٹی نور الامین مینگل کی سربراہی میں ٹیم مری میں ہوٹلز کی چیکنگ کر رہی تھی کہ ا س دوران انہوں نے راجہ اشفاق سرور کی ملکیتی ہوٹل کا جائزہ لیا تو اندر گندگی کے ڈھیر لگے پڑے تھے اور انتہائی غلیظ حالات پر اسے سیل کرنے کا فیصلہ کیا لیکن ہوٹل ملازمین نے غنڈہ گردی کرتے ہوئے فوڈ اتھارٹی کی ٹیم پر دھاوا بول دیا اور ڈی جی فو ڈ اتھارٹی سمیت پوری ٹیم کو یرغمال بنا لیا جبکہ اس موقع پر ان کے ساتھ ہاتھا پائی بھی کی گئی اور جب مقامی انتظامیہ کو صورتحال سے آگاہ کیا گیا لیکن حکام نے کئی گھنٹے نوٹس لینا ہی گوارہ نہ کیا۔واضح رہے کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے مال روڈ پرکئی دیگر فوڈ پوائنٹس کو بھی چیک کیا، ناقص اور غیر معیاری اشیا رکھنے والوں کو جرمانہ بھی کیا، کئی ریسٹورینٹس سیل بھی کردیے گئے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close