پنجاب

مریم نواز کو این اے 125 کے بجائے این اے127 سے ٹکٹ دینے کا فیصلہ

اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے اپنی صاحبزادی مریم نواز کو این اے 125 کے بجائے این اے 127 سے ٹکٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز کا عام انتخابات 2018 کے لیے انتخابی حلقہ ایک بار پھر تبدیل کردیا گیا ہے، پارٹی کی جانب سے مریم نواز کو لاہور کے این اے 125 سے ٹکٹ دیا گیا تھا جہاں ان کا مقابلہ پی ٹی آئی کی ڈاکٹر یاسمین راشد سے ہونا تھا لیکن اب انہیں لاہور کے این اے127 سے ٹکٹ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے جہاں ان کا مقابلہ پی ٹی آئی کے جمشید اقبال سے ہوگا۔اس سے قبل اسی حلقے سے سابق وزیراعظم نوازشریف کی تاحیات نااہلی کے بعد مسلم لیگ (ن) نے بیگم کلثوم نواز کو ٹکٹ جاری کیا تھا لیکن وہ طبعیت کی خرابی کے باعث پاکستان میں موجود نہیں تھی جس کی وجہ سے کلثوم نواز کی الیکشن مہم مریم نواز نے لڑی تھی اور وہ سیٹ مسلم لیگ (ن) نے جیت لی تھی۔ذرائع کے مطابق این اے 125 سے اب پی ٹی آئی کی ڈاکٹر یاسمین راشد کے مدمقابل مسلم لیگ (ن) کے پرویز ملک کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close