Featuredپنجاب

کراچی کے مختلف علاقوں میں مون سون کی پہلی بارش

کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں مون سون کی پہلی بارش ہوئی ہے۔
پاکستان ویوز کے مطابق کراچی میں گزشتہ کئی روز سے بادلوں نے ڈیرے جما رکھے تھے جو بالآخر آج برس ہی گئے، بارش کا آغاز ملیر سے ہوا جس کے بعد دیگر علاقوں میں بھی لوگوں نے مون سون کی پہلی بارش کے مزے لوٹنے شروع کئے۔ بارش کے باعث جہاں لوگوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی وہیں شہر کا بیشتر علاقہ بجلی سے بھی محروم ہوگیا ہے۔

کراچی کے علاقے سپرہائی وے، ملیر ، رزاق آباد اورایئر پورٹ سے متصل علاقوں میں بھی تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے۔
ڈائریکٹر محکمہ موسمیات عبدالرشید کا کہنا ہے کہ کراچی میں بارشوں کا سلسلہ ہفتے تک جاری رہ سکتا ہے، تاہم بارشیں شدید نوعیت کی نہیں ہوں گی، زیادہ سے زیادہ 20 ملی میٹر بارش ہوسکتی ہے۔ کراچی میں جولائی اور اگست میں زیادہ بارشیں دیکھ رہے ہیں۔

دوسری جانب ملک کے مختلف علاقوں میں بھی ہلکی اورتیز بارشوں کاسلسلہ جاری ہے، لاہور میں صبح سے ہی بوندا باندی اور ہارون آباد و گردونواح میں بھی ہلکی بارش ہورہی ہے۔ اس کے علاوہ میرپور ساکرو میں تیز ہواؤں اور موسلا دھار بارش کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close