Featuredپنجاب

پی ٹی آئی کارکنوں کا عمران خان اور شاہ محمود کے گھروں کے باہر احتجاج

ملتان / لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے ناراض کارکنوں کی جانب سے ٹکٹوں کی تقسیم کے خلاف احتجاج جاری ہے۔

تحریک انصاف کے ناراض کارکنان نے اپنے رہنما کو ٹکٹ نہ ملنے پر زمان پارک لاہور میں عمران خان کی رہائش گاہ کے باہر احتجاج کیا اور انصاف دو کے نعرے لگائے۔ این اے 124 کے پارٹی ورکرز نے این اے 124 میں محمد خان مدنی کو ٹکٹ دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ محمد خان مدنی کی جگہ نعمان قیصر کو ٹکٹ دے دیا گیا، حالانکہ 2013 میں محمد خان مدنی نے حمزہ شہباز کے خلاف 40ہزار ووٹ لئے تھے۔

تحریک انصاف وسطی پنجاب کے صدر عبدالعلیم خان بھی کارکنوں کے گھیرے میں آگئے۔ عمران خان سے ملاقات کیلئے علیم خان ان کی رہائشگاہ پہنچے تو ناراض کارکنوں نے ان کی گاڑی کو روک لیا۔ علیم خان نے کارکنوں کے گلے شکوے سنے اور پارٹی ٹکٹوں کی تقسیم پر نظرثانی کی یقین دہانی کرائی۔ علیم خان نے پی ٹی آئی چیرمین عمران خان سے ملاقات کی جو 4 گھنٹے تک جاری رہی۔ دونوں رہنماؤں نے پارٹی ٹکٹوں کی تقسیم اور احتجاج کے معاملے پر گفتگو کی۔
ملتان میں پی ٹی آئی کے کارکنوں نے وائس چیرمین شاہ محمود قریشی کے گھر کے باہر دھرنا دیا۔ مظاہرین نے ٹائر جلا کر احتجاج کیا اور شاہ محمود کے خلاف نعرے بازی کی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close