پنجاب

شاہ محمود قریشی اب اپنے گھر سے باہر نہیں نکل سکتے کیونکہ ۔ ۔ ۔

ملتان: تحریک انصاف کے سابق ٹکٹ ہولڈر کا کارکنوں کے ہمراہ ٹکٹوں کی غیرمنصفانہ تقسیم کے خلاف مخدوم شاہ محمود قریشی کی رہائش گاہ کے باہر احتجاج اور دھرنا دے دیا اور نعرے بازی کی۔ پی ٹی آئی ضلعی صدر اعجاز جنجوعہ نے بھی ٹکٹ نہ ملنے پر بغاوت کر دی۔مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ پی پی 211کا ٹکٹ کیپٹن (ر) ناصر اور پی پی 216کا ٹکٹ اسلم سعید قریشی کو دیا جائے۔ گزشتہ شب ساڑھے 9بجے تحریک انصاف ضلع و سٹی کے کارکن الیکشن میں ٹکٹوں کی تقسیم میں نظرانداز کیے جانے پر سراپا احتجاج رہے۔شاہ محمود قریشی کے گھر کے باہر احتجاجی دھرنے کے شرکاءسے سابق ٹکٹ ہولڈر پی پی211 کیپٹن (ر) ناصر علی مہے‘ ضلعی صدر اعجاز حسین جنجوعہ‘ میاں اسلم سعید قریشی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹکٹوں کی تقسیم کرتے وقت کارکنوں کو نظرانداز کیا گیا۔کارکنوں کے دھرنے کے باعث شاہ محمود قریشی گھر میں محصور ہو کر رہ گئے وہ انتخابی مہم کیلئے بھی نہ نکل سکے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close