پنجاب

قندیل بلوچ کے فیس بک اور انسٹاگرام اکاﺅنٹس بھی ختم کردیئے گئے

سوشل میڈیا سے پاکستان بھر میں شہرت حاصل کرنے والی قندیل بلوچ کے اپنے بھائی کے ہاتھوں قتل کے بعد اب سوشل میڈیا نے بھی ان سے منہ موڑلیا ہے اور فیس بک کے آفیشل پیج کے بعد انسٹاگرام نے بھی مقتول ماڈل کے اکاﺅنٹس ڈیلیٹ کردیئے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق قندیل بلوچ کے فیس بک پیج کے فالورز کی تعداد 7 لاکھ سے زیادہ تھی۔نہ صرف فیس بک بلکہ انسٹاگرام (فیس بک کی زیرملکیت فوٹو شیئرنگ ایپ) میں بھی قندیل بلوچ کا اکاﺅنٹ ختم کردیا ہے۔فیس بک کی مرحوم فرد کے حوالے سے پالیسی یہ ہے کہ اگر فین پیج کا ایک سے زیادہ ایڈمسٹریٹر نہ ہو تو اسے بلاک کردیا جاتا ہے اور اس سے یہ بات واضح ہوجاتی ہے کہ قندیل بلوچ اپنے پیج کی واحد ایڈمنسٹریٹر تھیں جس کے نتیجے میں فیس بک نے ان کا پیج اپنے پلیٹ فارم سے ہٹا دیا۔انسٹاگرام میں بھی لگ بھگ یہی پالیسی ہے یعنی کسی مرحوم فرد کا اکاﺅنٹ اسی صورت میں بحال رکھا جاتا ہے جب کوئی ٹھوس درخواست موصول ہو ورنہ موت کی تصدیق ہونے کی صورت میں اکاﺅنٹ کو ختم کردیا ہے۔
فیس بک ہیلپ لائن کی جانب سے دی گئی وضاحت کے مطابق وہ لوگ جو مر جاتے ہیں ان کا اکاو¿نٹ دوستوں اور فیملی کے لیے یادگار بنا دیا جاتا ہے تا کہ وہ اس پر پوسٹ کرتے رہیں لیکن وہ اکاو¿نٹ یا پیج جو ایک تنہا صارف کے زیر استعمال ہو یا اس کو بند کرنے کی درخواست کی گئی ہو،فیس بک اس کو بلاک کرنے کی پابند ہوتی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close