پنجاب

” بشریٰ بی بی اتنی شفیق اور اتنی پیاری خاتون ہیں کہ ان کا بیان سن کر۔۔۔ “ تحریک انصاف کی ناراض کارکنان کو منانے میں کپتان کی اہلیہ نے کیا کردار ادا کیا؟

لاہور : پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی اہلیہ بشریٰ مانیکا نے انتخابی ٹکٹوں کی غیر منصفانہ تقسیم کے معاملے پر پارٹی کی ناراض خواتین کارکنان کو منا لیا۔آئندہ ماہ 25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات کے لیے پی ٹی آئی کے ٹکٹ نہ ملنے پر ناراض خواتین نے عمران خان سے زمان پارک میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔تحریک انصاف کی ناراض خواتین کارکنان کی عمران خان کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی بھی موجود تھیں اور انہوں نے ناراض خواتین کو منا لیا ہے۔تحریک انصاف کی خاتون رہنما فاطمہ عثمان نے کہا کہ بشریٰ بی بی اتنی شفیق اور اتنی پیاری خاتون ہیں کہ ان کا بیان سن کر آنکھوں سے آنسو نکل آئے۔سعدیہ سہیل کا کہنا تھا کہ عمران خان کو نئے گھر کی مبارکباد دی ہے اور ہم سب خوش ہیں جب کہ ڈاکٹر زرقا نے کہا کہ ہم عمران خان کی سپہ سالار ہیں اور پارٹی کے لیے بڑھ چڑھ کر انتخابی مہم چلائیں گے۔دوسری جانب عمران خان نے اپنے بیان میں کہا کہ آج یا کل ٹکٹوں کا مسئلہ حل ہو جائے گا تو اللہ کا شکر ادا کروں گا کہ اس نے مجھے اِس عذاب سے بچایا
واضح رہے کہ عام انتخابات میں ٹکٹس نہ ملنے کے خلاف تحریک انصاف کی مشتعل خواتین کارکنان لاہور میں عمران خان کی رہائش گاہ کے باہر سراپا احتجاج تھیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close