Featuredپنجاب

این اے 155 ملتان: امیدواروں کی حتمی فہرست میں پی ٹی آئی امیدوار عامر ڈوگرکا نام غائب

ملتان:قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 155 کےلئے جاری کردہ امیدواروں کی حتمی فہرست میں تحریک انصاف کے کسی بھی امیدوار کا نام موجود نہیں۔

تحریک انصاف کے امیدوار ملک عامر ڈوگر نے این اے 155 ملتان سے کاغذات نامزدگی اور پارٹی ٹکٹ جمع کرایا تھا تاہم امیداروں کی حتمی فہرست میں نہ تو ان کا نام موجود ہے اور نہ ہی تحریک انصاف کے کسی امیدوار کا نام ہے۔

دوسری جانب الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ حلقہ این اے 155 کی حتمی فہرست ریٹرننگ افسر نے تیار کی ہے۔مذکورہ حلقے سے پی ٹی آئی امیدوار عامر ڈوگر کا کہنا ہے کہ حتمی فہرست میں غلطی سے ان کا نام نہیں لکھا گیا، غلطی کی نشاہدہی کرادی گئی ہے اور الیکشن کمیشن کچھ دیر میں نئی فہرست جاری کردے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close