Featuredپنجاب

پیپلز پارٹی نے شوکت بسرا سمیت چار عہدیداروں کو پارٹی سے نکال دیا

لاہور:پاکستان پیپلزپارٹی نے اہم رہنماشوکت بسرا سمیت 4 عہدیداروں کو پارٹی سے نکال دیا،پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم سید احمد محمود نے اعلامیہ جاری کردیا۔

اعلامیہ کے مطابق صدرپی پی ملتان ڈویژن نوشیرلنگڑیال اورجنرل سیکرٹری ڈی جی خان غلام فرید میرانی کو ہٹادیاگیاجبکہ لیہ سے پارٹی کے جنرل سیکرٹری جاویداقبال کنجیال بھی پارٹی عہدے سے فارغ ہو گئے۔

اعلامیہ کے مطابق شوکت بسرا اعجازالحق کے مقابلے میں آزاد حیثیت سے الیکشن لڑرہے ہیں،چاروں عہدیداروں کو پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی پر پارٹی سے نکالا گیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close