پنجاب

ایرانی ائیر لائن کے طیارے کی لاہور میں ہنگامی لینڈنگ، وجہ کیا تھی، تفصیل منظرعام پہ آ گئیں

لاہور سے مشہد جانیوالی ایرانی ایئرلائنز ماہان ایئر کی پرواز نمبر 1194 نے مشہد جانے کیلئے اُڑان بھری ہی تھی کہ انجن میں فنی خرابی کے باعث پائلٹ نے فوری طور پر ہنگامی لینڈنگ کروا دی۔ پائلٹ کی حاضر دماغی سے پرواز میں سوار تمام مسافر محفوظ رہے۔ پرواز واپس لینڈ کرنے پر مسافروں کو اتار کر لاونج میں پہنچا دیا گیا جہاں دیگر پروازوں کے مسافر بھی موجود تھے، جہاں ماہان ایئر کے مسافروں نے رش کے باعث احتجاج کرنا شروع کر دیا۔ پرواز کے انجن میں پیدا ہونیوالی فنی خرابی کو دور کیا جا رہا ہے۔ ایئرلائن انتظامیہ کے مطابق پرواز میں فنی خرابی دور ہونے پر اسے مشہد روانہ کر دیا جائے گا تاہم اس کا ٹائم فریم نہیں دے سکتے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close