پنجاب

عمران انتخابی نتیجہ دیکھ کر پیرنی کو بھی چھوڑ دے گا

لاھور: پنجاب کے سابق وزیر قانون اور مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء نے کہا ہے کہ عمران خان پیرنی کی دعائوں سے وزیر اعظم نہیں بنےگا، بلکہ الیکشن کے اگلے روز پیرنی کو بھی چھوڑ دے گا۔الیکشن مہم کے دوران ایک کانر میٹنگ سے خطاب کے دوران رانا ثنا ء نے عمران خان کو خوب تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا نیازی لیڈر ہی نہیں ہےتو قومی لیڈر کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، وہ خلائی مخلوق کا آلہ کار ہے۔رانا ثنا ء کا مزید کہنا تھاکہ عمران خوش فہمی کا شکار ہے اور سمجھ رہا ہے کہ پیرنی کواپنے ساتھ لےکر پھرنے سے وزیر اعظم بن جائے گا لیکن یہ حقیقت 25جولائی کو کھل جائے گی اور26جولائی کو وہ پیرنی کو چھڑ دے گا۔اس وقت الیکشن کا ماحول گرم ہے اور ابن الوقت قسم کے سیاست دان اکھٹے ہو رہے ہیں لیکن25جولائی کو شیر اتنی زور ست دھاڑے گا کہ یہ سے شکست سے دوچار ہو جائیں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close