پنجاب

نواز شریف کے لیڈر بننے میں میرابھی کردار ہے :چودھری نثار پھٹ پڑے

راولپنڈی : مسلم لیگ ن کے ناراض رہنما چودھری نثار نے کہا ہے کہ نوازش شریف نے میر ےساتھ دشمنی کی ، ان کوجواب عام انتخابات میں عوام دیں گے ۔ نواز شریف کے لیڈر بننے میں میرابھی کردار ہے .انتخابی مہم کے دوران گفتگو کرتے ہوئے جیپ کے نشان پر آزاد حیثیت سے الیکشن میں حصہ لینے والے سابق وزیر داخلہ اور مسلم لیگ ن کے دیرینہ رہنما چودھر ی نثار کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے میرے ساتھ بے وفائی نہیں کی بلکہ انہوں نے میر ے ساتھ دشمنی کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میرے حلقے کے عوام نواز شریف کو اس دشمنی کا جواب دیں گے ۔ میں نے نواز شریف کے ساتھ 34سال تک وفاداری نبھائی لیکن انہوں نے میر ےساتھ دشمنی کی ۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے لیڈر بننے میں میرابھی کردار ہے ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close