پنجاب

عمران خان سیاست نہیں کرسکتے،کسی پیرکی مریدی کریں:شہبازشریف

ساہیوال: مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شرئف نے کہا ہے کہ عمران خان دن رات جھوٹ بولتے ہیں ،عمران خان سیاست نہیں کرسکتے،کسی پیرکی مریدی کریں۔ساہیوال میں ورکر کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شرئف نے کہا کہ 5سال کے دوران عوام کی خدمت کی ۔ووٹ کی درخواست اقتدارکےلیے نہیں ہے، 2013 میں 12،12 گھنٹے بجلی کی لوڈشیڈنگ ہوتی تھی،بجلی کی لوڈشیڈنگ کاخاتمہ کرکے دکھایا، 5سال کے دوران 11ہزارمیگاواٹ کے منصوبے لگائے،ساہیوال میں 1320 میگاواٹ کا کول پاورپلانٹ لگایا، کراچی میں ہر جگہ کوڑے کے ڈھیر ہیں، سندھ کے عوام کہتے ہیں یہاں کوئی کام نہیں ہواہے آج بھارت اوربنگلادیش ہم سے آگے نکل گیا،عمران خان دن رات جھوٹ بولتے ہیں ،عمران خان سیاست نہیں کرسکتے،کسی پیرکی مریدی کریں۔عمران خان میٹرو کوجنگلا بس کہتے رہے ہیں۔ دوبارہ موقع ملا تو بھاشا ڈیم بنا کر دکھائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے پنجاب کے ہرضلع میں سی ٹی سکین مشینیں دیں، عمران خیبرپختونخوا میں فرانزک لیب نہیں بناسکے پنجاب کے اسپتالوں میں مفت ادویات ملتی ہیں، زرداری،نیازی اکٹھے ہوگئے ہیں عوام کسی بھول نہ رہیں،زرداری اور نیازی ایک سکے کے دورخ ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close