پنجاب

چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی فیملی ٹریسکنگ

چیئر پرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو صبا صادق کی خصوصی ہدایت پرچائلڈ پروٹیکشن بیورو کی فیملی ٹریسکنگ ٹیم کی جانب سے گھر سے بھاگے اور گمشدہ بچوں کو والدین کی تلاش کے بعد حوالے کیا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی فیملی ٹریسنگ نے پنجاب بھر میں رواں سال 2016ءمیں یکم جنوری سے اب تک مجموعی طور پر 3420بچوں کو ان کے والدین تک پہنچایا۔جس میں لاہور میں 686، فیصل آباد میں 481، گوجرانوالہ میں 727،ملتان میں 445، راولپنڈی میں 602، سیالکوٹ میں 338 اور بھاولپور میں 141بچوں کو والدین تک پہنچایا گیا۔ چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے مختلف اضلاع میں قائم دفاتر میں ابھی147بچے ایسے ہیں جن کے والدین کی تلاش جاری ہے۔یہ تمام بچے چائلڈپروٹیکشن بیورو کے مختلف دفتر میں موجود ہیں۔ چیئر پرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو صبا صادق نے کہا کہ گھر سے بھاگے یا گمشدہ بچوں کے بارے میں معلومات یا فوری اطلاع چائلڈ ہیلپ لائن 1121پر دی جائے تاکہ ان بچوں کے والدین کو تلاش کرنے کے بعد ان کے والدین تک پہنچایا جائے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close