پنجاب

تربیلا ڈیم سے متعلق انتہائی تشویش ناک خبر، پانی کی سطح۔۔۔۔

انڈس ریور سسٹم اتھارٹی کے مطابق تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح ڈیڈ لیول پر پہنچنے کے بعد صرف 1386 فٹ رہ گئی ہے۔ انڈس ریور سسٹم اتھارٹی (ارسا) کے ترجمان کے مطابق تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح صرف 1386 فٹ رہ گئی، جس کے نتیجے میں ملک میں پانی کا ذخیرہ ایک ملین ایکڑ فٹ سے بھی کم رہ گیا ہے۔ فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن کے مطابق تربیلا ڈیم میں پانی کی آمد ایک لاکھ ایک ہزار اور اخراج 95 ہزار 500 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے، منگلا ڈیم میں پانی کی سطح 1122.65 فٹ ریکارڈ کی گئی ہے، منگلا ڈیم میں پانی کی آمد 39 ہزار اور اخراج 69 ہزار 127 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کا بہاؤ 45 ہزار 200 کیوسک ریکارڈ کیا گیا جب کہ ہیڈمرالہ میں پانی کی آمد 49 ہزار 34 اور اخراج 17 ہزار 318 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close